محکمہ موسمیات نے 7 دنوں کیلئے خطرناک ترین بارشوں کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ مو سمیات کے مطابق ملک بھر میں تیز بارشوں کا امکان ہے۔ پنجاب، خیبر پختونخواہ، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، شمال مشرقی بلوچستان اور جنوب مشرقی سندھ میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ مو سمیات کے مطابق خلیج بنگال میں ہوا کا ایک کم دباؤ تشکیل پا سکتا ہے جو کہ وسطی بھارت پر موجود ہوگا۔ اس کے سبب بڑے پیمانے پر نمی والی ہوائیں بالائی پاکستان میں داخل ہونگی جو کہ ستمبر کے آخری ہفتے میں انتہائی تیز بارشوں کا سبب بنیں گی۔اس ہی طرح ستمبر کے آخری ہفتے کے درمیان راجھستان پر ایک اور ہوا کا کم دباؤ تشکیل پائے گا ۔جس کے سبب پشاور اور گلگت بلتستان سمیت شمال میں دوبارہ تیز سے انتہائی شدید بارشیں متوقع ہیں۔
پنجاب اور آزاد کشمیرمیں 25 سے 27 ستمبر کے درمیان کہیں کہیں گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ کچھ مقامات پر تیز بارش کا امکان ہے۔
گوجرانوالہ، لاہور، راولپنڈی، میرپور، مظفرآباد اور سرگودھا ڈویژن میں گرج چمک کے طوفان 4 سے 6 مرتبہ رواں ہفتے متاثر کر سکتے ہیں۔
فیصل آباد، ڈی جی خان، ملتان اور بہاولپور کے علاقوں میں بھی چند مقامات پر یا کہیں کہیں گرج چمک کے طوفان 3 سے 5 مرتبہ متاثر کر سکتے ہیں۔
محکمہ مو سمیات کے مطابق سیالکوٹ، نارووال اور گوجرانوالہ کے اضلاع میں انتہائی شدید بارش کے امکانات ہیں۔