صوبہ بلوچستان میں انسداد پولیو مہم چوتھے روز بھی جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے تمام 34اضلاع میں خصوصی انسداد پولیو مہم کا آج چوتھا روز ہے، انسداد پولیو مہم کے دوران 25لاکھ کے قریب پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے پلائیں جائیں گے۔پانچ روزہ شروع ہونے والی اس مہم میں 11383ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ، جن میں 9470موبائل ٹیمیں۔ 949فکسڈسائٹس اور592ٹرانزٹ پوائنٹس شامل ہیں۔پولیو مہم میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 19ہزار 2سو اہلکارپولیو ٹیموں کی سیکورٹی پر مامور ہیں جبکہ پاک افغان اور پاک ایران دونوں سرحدوں پر فکسڈ ٹرانزٹ پوائنٹس بھی قائم ہیں۔
خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے قومی انسداد پولیو مہم رواں ماہ چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ قومی انسداد پولیو مہم 3 مراحل میں چلائی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں کے پی کے 34 اضلاع میں 21 تا 17 تک ستمبر میں پولیو مہم چلے گی جبکہ دوسرے فیز میں ملک بھر میں پولیو مہم 20 تا 24 ستمبر منعقد ہو گی اور تیسرے فیز میں جنوبی وزیرستان میں پولیو مہم 27 ستمبر تا 1 اکتوبر چلے گی۔
پنجاب بھر میں 20.42 ملین بچوں کی پولیو ویکسینیشن کا ہدف ہے جبکہ سندھ میں 9.35 ملین ، خیبرپختونخوا میں 6.9 ملین ، بلوچستان میں 2.53 ملین ، گلگت بلتستان میں 0.35 ملین اور آزادکشمیر میں ڈھائی لاکھ بچوں کی ویکسینیشن کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔