ٹی 20ورلڈکپ : پاکستانی بولنگ کوچ فلینڈرکی آئندہ ماہ پہنچیں گے
کراچی (اسپورٹس ڈیسک) ٹی 20ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ آسٹریلیا کے سابق کھلاڑی میتھیو ہیڈن اور جنوبی افریقا کے سابق کھلاڑی ورنن فلینڈر اکتوبر میں پاکستان پہنچیں گے۔ ذرائع کے مطابق ورنن فلینڈر اکتوبر کے پہلے ہفتے لاہور پہنچیں گے اور نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوسرے مرحلے میں موجود ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ورنن فلینڈر پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے کھلاڑیوں کے ساتھ کام کریں گے۔ دوسری جانب آسٹریلیا کے سابق کھلاڑی میتھیو ہیڈن دبئی میں پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ میتھیو ہیڈن ان دنوں دبئی میں کمنٹری میں مصروف ہیں، ہیڈن اپنا اسائنمنٹ مکمل کر کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بائیو سکیور ببل میں آجائیں گے۔