پی ٹی آئی نے ملک کو ترقی پذیر سے زوال پذیر کر دیا:قیصر شریف
حافظ آباد( نمائیندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) مرکزی سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان قیصر شریف نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے مفادات عروج پر اور 22کروڑ عوام کی قسمت ڈوب گئی ہے، پی ٹی آئی نے تین سال میں ملک کو ترقی پذیر سے زوال پذیر کر دیا۔جماعت اسلامی مہنگائی، بے روزگاری اور شریعت سے متصادم قانون سازی کیخلاف 24 ستمبر کو ملک گیر احتجاج کرئے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں حافظ آباد میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر خالد محمود تہامی ایڈووکیٹ کی وفات پر صحافی عابد تہامی اورمرحوم کے بیٹوں پروفیسر وقار تہارمی اور جوا د تہامی سے تعزیت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کر رہی ہے،اپوزیشن کی بڑی سیاسی جماعتیں حکومت کیساتھ فکس میچ کھیل رہی ہے ان کو عوام کے نہیں اپنے مفادات عزیز ہیں۔کیا وزیر اعظم عمران خان قوم کو بتانا پسند کریں گے کہ اگر ان کی ٹیم پلس ہے تو ملک مائینس میں کیوں چل رہا ہے۔قیصر شریف نے کہا کہ جماعت اسلامی آنے والے دنوں میں حکومت کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف احتجاج میں مزیدشدت لائے گی۔