گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس‘ فاتح ون یونٹی گروپ کے شعیب بٹ بلامقابلہ صدر منتخب
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) چیمبر آف کامرس گوجرانوالہ الیکشن 2021-22ء میں سیٹ پر بلا مقابلہ کامیاب، چیمبر انتخابات 2021/22ء میں کامیاب ہونیوالے یونٹی ون یونٹی گروپ کے شعیب بٹ بلا مقابلہ صدر منتخب ہو گئے۔ جبکہ گروپ کی جانب سے نامزد کردہ آفاق ایوب سینئر نائب صدر اور وقاص افضل نائب صدربلا مقابلہ کامیاب قرار پائے۔ نئی رجیم کے بلامقابلہ انتخاب کے بعد صدر چیمبرعمر اشرف مغل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ امر انتہائی باعث اطمینان ہے کہ ہمارے بعد آنے والی رجیم میں اتنے قابل اورمخلص لوگ منتخب ہوئے ہیں۔ پورا یقین ہے کہ وہ چیمبر میں کامیابیوں اور خدمت کاسلسلہ جاری رکھیں گے۔ قائد ون یونٹی گروپ اخلاق احمد بٹ نے کہا کہ نئی رجیم کا بلامقابلہ ہونا خوش آئند ہے۔ چیمبر الیکشن کی فتح درحقیقت گوجرانوالہ کی بزنس کمیونٹی کی جیت ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نئی رجیم بزنس کمیونٹی کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی۔