مسلم لیگ( ن )کی نائب صدر مریم نواز نے نواز شریف اورشہباز شریف کے درمیان کسی بھی قسم کے اختلافات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک تھے، ایک ہیں اورہمیشہ ایک رہیں گے انشااللہ، اِن کوتوڑنے کے خواب دیکھنے والے خود ٹوٹ جائیں گے۔ ایسے کئی آئے اورکئی گئے۔اس سے قبل مریم نوازنے پارٹی کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو ان کی سالگرہ پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف نے قوم کی مسلسل خدمت کی،شہباز شریف میرے لیے دوسرے والد کی طرح ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔ انہوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ شہباز شریف نے بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنائے جانے کے باوجود بھائی کا ساتھ نہیں چھوڑا،بلاخوف وفاداری نبھائی ۔مریم نواز نے تحریر کیا کہ شہباز شریف میرے لیے دوسرے والد کی طرح ہیں اور ہمیشہ رہیں گے، شہبازشریف نے قوم کی خدمت کیلئے بے غرض اورانتھک محنت کی ۔ مریم نواز نے ٹوئٹر پیغام میں چچا شہباز شریف کے ساتھ اپنی دو تصاویر بھی شیئر کیں۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024