امریکی نائب صدر مائیک پینس کے شمال مشرقی ریاست نیو ہیمشائر میں انتخابی مہم کے بعد واشنگٹن روانگی کے وقت ان کے جہاز سے پرندہ ٹکرا گیا تاہم تمام افراد محفوظ رہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق وائٹ ہاﺅس کی نمائندہ تمارا کیتھ نے وائٹ ہاﺅس عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ نیو ہیمشائر میں انتخابی ریلی کے بعد واشنگٹن روانگی کے وقت نائب صدر مائیک پینس کا جہاز ایئرفورس ٹو کے ساتھ پرندا ٹکرا گیا جس کے باعث جہاز کے عملے نے حفاظتی اقدامات اپناتے ہوئے جہاز واپس بحفاظت مانچسٹر ایئرپورٹ اتار لیا گیا،جس میں نائب صدر اور ان کا عملہ محفوظ رہا ۔بعد ازاں کارگو جہاز کے ذریعے انہیں واپس واشنگٹن لایا گیا۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024