مہلک وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں ہلاکتیں 9 لاکھ 75ہزار471 ہو گئیں اور متاثرین کی تعداد 3کروڑ 17لاکھ 77ہزار987متاثر ہو گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دنیا میں کورونا سے متاثر2 کروڑ34لاکھ 94ہزار845افراد صحتیاب ہوئے اور فعال کیسز کی تعداد74 لاکھ7ہزار671رہ گئی ۔امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 2 لاکھ5ہزار471 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور70 لاکھ97 ہزارسے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد56 لاکھ 40 ہزار سے بڑھ گئی۔ بھارت میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد90 ہزار21 ہوگئی۔برازیل میں کورونا سے متاثر ہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں45لاکھ95ہزار افراد متاثر ہوئے اور ایک لاکھ 38 ہزار159 اموات ہوئیں۔ روس کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں 11 لاکھ 15ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار649 ہوگئی ۔کولمبیا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے جہاں 24 ہزار570 اموات ہوئیںجبکہ 7 لاکھ 77 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ۔پیرو میں بھی 7لاکھ 76 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 31 ہزار586افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 16ہزار181ہو گئی جبکہ 6لاکھ82ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ میکسیکو میں7لاکھ 5ہزارسے زائد افراد متاثر ہیں اور74ہزار348اموات ہوئیں۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38