حساس ادارے کا اہلکاردریائے راوی میں ڈوب کر ہلاک
فیروز والہ(نامہ نگار)حساس ادارے کا اہلکار دریا ئے راوی میں ڈوب کر ہلاک ہو گیا ۔فتح ریحان دریائے راوی کے کنارے احساس ادارے کا اہلکار سبحان احمد اراضی کی پیمائش کر رہا تھا کہ پائوں پھسل گیا ‘ وہ گہرے پانی میں ڈوب کر ہلاک ہو گیا۔ ریسکیو کے عملے نے متوفی کی لاش تلاش کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا تا ہم لاش نہ مل سکی ۔