تیز رفتار ٹرک کی ٹکرموٹر سائیکل کوٹکر 6سالہ بچہ جاں بحق‘ڈرائیور فرار
لاہور(نمائندہ خصوصی) تیز رفتار ٹرک کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 6 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ نشتر کالونی کے علاقے میں تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں 6 سالہ ایان یاسر زندگی کی بازی ہار گیا، موٹرسائیکل چلانے والا شہری بھی شدید زخمی ہوگیاجسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ مقدمہ درج کرلیا ۔