چین نے تہذیبوں کے تصادم کے خطرات سے خبردارکرتے ہوئے امریکہ پرزوردیاہے کہ وہ مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرے۔
چینی صدرشی جن پنگ نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ان کاملک کسی بھی دوسرے ملک کے ساتھ سردجنگ شروع کرنانہیں چاہتا۔
اس سے پہلے امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے اقوام متحدہ میں اپنے خطاب میں چین پر کوروناوائرس پھیلانے کاالزام عائد کیاتھا۔
فرانس کے صدرایمانوئیل میکرون نے اپنے خطاب میں کہاکہ دنیاکامستقبل امریکہ اورچین میں دشمنی کی سطح تک محدود نہیں ہونا چاہیے ۔ انہوں نے عالمی چیلنجوں کامقابلہ کرنے کے لئے نیااتفاق رائے پیدا کرنے کامطالبہ کیا۔