ڈی پی او شیخوپورہ نے 8 تھانوں کے ایس ایچ اوز کو تبدیل کر دیا
فیروزوالہ (نامہ نگار) ڈی پی او شیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین نے 8 تھانوں کے ایس ایچ اوز کو تبدیل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے جن کے مطابق انسپکٹر غلام مرتضی ڈوگرکو ایس ایچ او تھانہ اے ڈویڑن، انسپکٹر رانا محمد اقبال ایس ایچ او فیکٹری ایریا،ایس ایچ او تھانہ سٹی مریدکے سب انسپکٹر شہباز نجمی کو ایس ایچ او بی ڈویڑن شیخوپورہ،انسپکٹر لیاقت علی ایس ایچ او تھانہ صدر مریدکے،انسپکٹر اکرم کمبوہ ایس ایچ او تھانہ شرقپور، انسپکٹر سرفراز یوسف ایس ایچ او تھانہ صدر فاروق آباد،سب انسپکٹر ولی حسن پاشا ایس ایچ او تھانہ سٹی مریدکے جبکہ سب انسپکٹر رائے عبدالحمید کو ایس ایچ او بی ڈویڑن شیخوپورہ سے لائن حاضرکر دیا گیا ہے۔