ڈولفن اہلکاروں کی دو مختلف مقامات پر جرائم پیشہ افراد سے مڈبھیڑ
لاہور (نمائندہ خصوصی)لاہور ڈولفن اہلکاروں کی گزشتہ روز دو مختلف مقامات پر جرائم پیشہ افراد سے مڈبھیڑ۔ڈولفن اہلکار کار قمار بازوں کی لڑائی پر رسپانس کیا کہ اس دوران قمارباز آپس میں لڑتے ہوئے ڈولفن اہلکاروں سے بھی الجھ پڑے۔ڈولفن ترجمان کے مطابق مدعی کو محلے داروں اور ساتھیوں کی لڑائی پر چوٹ آئی ْقمار بازوں کی لڑائی پیسوں کے لین دین پر ہوئی۔ایس پی ڈولفن فورس نے واقعہ کی انکوائری شروع کردی۔نواب ٹاون کے علاقہ میں واردات کے دوران ڈاکوں کی ڈولفن پولیس پر فائرنگ کردی ۔ڈولفن فورس نے دوران واردات خاتون ڈکیت سمیت تین ڈاکووں کو گرفتار کر لیا۔ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزمہ خاتون لفٹ کے بہانے راہگیروں کو روکتی اور ویرانے میں لے جاتی، جہاں ملزمہ کیساتھ گن پوائنٹ پر واردات کرتے ۔ڈولفن ٹیم نے تعاقب کرتے ہوئے ویلنشیا کے علاقہ میں راونڈ آپ کیا۔ڈولفن ٹیم نے ملزمان سے اسلحہ برآمد کر کے متعلقہ پولیس کے حوالے کردیا۔