غیر قانونی کنکشن کاٹنے پر لیسکو ٹیم یرغمال ‘اہلکاروں پر تشدد
فیروز والہ(نامہ نگار) غیر قانونی بجلی کاٹنے پر صارف اور ساتھیوں نے لیسکوٹیم کو یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ سب ڈویژن لیسکو راوی ریحان کے ایس ڈی او محمد عظیم بٹ کی سربراہی میں اہلکاروں نے پورب میں بجلی غیر قانونی طور پر استعمال کرنیوالے صارف کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے کنکشن کاٹنے لگے جس پر صارف ذوالفقار ‘ بھائی اور ساتھی نے لیسکو اہلکاروں کو یر غمال بنالیا‘ تشدد کا نشانہ بنایا ۔فیروز والہ پولیس نے اس ضمن میں مقدمہ درج کر لیا۔