کرونا وائرس: ڈچ وزیر اعظم کی فٹبال تماشائیوں کو خاموش رہنے کی ہدایت
لاہور(سپورٹس ڈیسک )نیدرلینڈز کے وزیر اعظم نے فٹبال دیکھنے آنیوالے تماشایوں کوکرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر خاموش رہنے کی ہدایت کردی۔ڈچ وزیرِاعظم کا کہنا ہے کہ فٹبال میچز میں تماشایوں کا گانا اور چیخنا کرونا وائرس کو روکنے کی کوششوں میں رکاوٹ بن سکتا ہے۔ سٹیڈیم میں چیخنا چلانا بے وقوفی ہے جس سے وائرس پر قابو نہیں پا سکتے۔سٹڈیم دوبارہ بند کردیئے جائیں گے اگر تماشایوں نے اپنے آپ کو قابو میں نہ رکھا۔