سعید الحسن شاہ کاداتا دربار کا دورہ ‘عرس سے قبل سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
لاہور(خصوصی نامہ نگار)صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور سید سعید الحسن شاہ نے داتا دربار پر سکیورٹی چیکنگ اور دیگر انتظامات کے جائزہ کیلئے سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر ارشاداحمد،ایڈمنسٹریٹر داتا دربار خالد محمود سندھو و یگرافسروں کیساتھ دورہ کیااور داتاگنج بخش ؒکے عرس مبارک سے قبل داتا دربار میں ہونیوالے تعمیراتی و ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ سید سعید الحسن شاہ نے مزار داتا گنج بخش پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔انہوں نے فاتحہ خوانی کے بعد ملک وقوم کی ترقی خوشحالی اور کرونا ڈینگی جیسے وائرس سے نجات کیلئے دعا بھی کی۔بعد ازاںصوبائی وزیر امیر شریعت خواجہ حمیدالدین سیالوی ؒان کی رحلت پر اظہار افسوس کیلئے ان کے گھر سیال شریف ضلع سرگودھا گئے ، سجادنشین خواجہ ضیاء الحق اور صاحبزادہ محمد قاسم سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔