معاشی حالات کی بہتری اور بڑھتی مہنگائی
شرح سود 7 فی صد برقرار۔ معاشی حالت بہتر، مہنگائی بڑھی ہے۔ سٹیٹ بنک نے مانیٹری پالیسی جاری کر دی۔
سٹیٹ بنک کی جاری کردہ مانیٹری پالیسی میں معاشی حالات اور معاشی گرؤتھ میں بہتری کی نوید سنائی گئی ہے۔ اس کے ساتھ موجودہ شرح سود کو برقرار رکھتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ مالیاتی خسارہ 2 فی صد رہے گا۔ ان تمام امید پرور باتوں کے ساتھ جو تلخ حقیقت گورنر سٹیٹ بنک نے بیان کی ہے وہ ہے مہنگائی میں اضافہ اور اسکے ساتھ یوٹیلٹی سٹورز پر ضروری اشیاء کی قیمتیں بڑھا دی گئی ہیں۔ اب حکومت عوام کو ریلیف دے کر ہی مطمئن کر سکتی ہے دوسری صورت عوام اپوزیشن کا ساتھ دے سکتے ہیں۔