ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف نے واضح طور پرکہا ہے کہ ان کا ملک سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر ہونے والے حملوں کے حوالے سے اقوام متحدہ کی جانب سے کی جانے والی کسی بھی تحقیقات کے نتائج کو قبول نہیں کرے گا۔ ا نہوں نے یہ بات غیرملکی خبررساں ادارے کو ایک خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو اس حوالے سے مطلع نہیں کیا گیا اورنہ ہی بتایا گیاکہ تحقیقات کس بنیاد پر کی جارہی ہیں؟ ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اقوام متحدہ میں یہ معاملہ زیر بحث آئے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کو پورا بھروسہ ہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے کی جانے والی شفاف تحقیقات واضح کردیں گی کہ حملہ ایران نے نہیں کیا تھا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024