پی آئی ا ے میں غیر قانونی بھرتیوں کا ریفرنس ، ملزمان پر فرد جرم عائد کر نے کےلئے یکم اکتوبر کی تاریخ مقرر
احتساب عدالت نے پی آئی ا ے میں غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس میں ملزمان پر فرد جرم عائد کر نے کےلئے یکم اکتوبر کی تاریخ مقرر کر دی ۔ پیر پی آئی اے میں غیرقانونی بھرتیوں کے ریفرنس پر سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔سابق مشیر سردار مہتاب عباسی، سابق سیکریٹری ایوی ایشن عرفان الہی سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے ،ملزمان کو ریفرنس کی کاپیاں فراہم کر دی گئیں۔عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لئے یکم اکتوبر کی تاریخ مقرر کر دی،ریفرنس پر آئندہ سماعت یکم اکتوبر کو ہو گی۔