افریقی ملک جنوبی سوڈان میں ایک قبائلی تنازعے میں 11 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے ہیں۔ ایک مقامی اہلکار کے مطابق یہ تصادم زمین کی ملکیت پرگزشتہ شب ہوا۔ نوئر اور ڈنکا نامی قبیلوں میں یہ لڑائی ایسٹرن لیکس ڈسٹرکٹ میں ہوئی۔ مقامی حکام نے فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ اس تنازعے کو پر امن انداز میں حل کریں۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024