وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے خطے میں پائیدارامن واستحکام کے لئے جنوبی ایشیاء میں دوطرفہ تنازعات کے حل پرزوردیاہے۔
نیویارک میں انٹرنیشنل کرائسزگروپ کے صدر رابرٹ مَیلے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں بدترین کرفیو نافذکرکے 80لاکھ کشمیریوں کو یرغمال بنارکھاہے۔
شاہ محمودقریشی نے کہاکہ صورتحال اس قدر سنگین ہے کہ کشمیریوں کو خوراک اورادویات سمیت اشیائے ضروریہ تک میسر نہیں ہیں۔
انہوں نے کہاکہ عالمی ذرائع ابلاغ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کررہی ہیں۔