کراچی:پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے آغازپر مندی کے رجحان دیکھا گیا ہے۔
پیر کے روز مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 32 پزار 184 پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس 127 پوائنٹس کی کمی کے بعد 31 ہزار 983 کی سطح پر دیکھا گیا ہے۔
یاد رہے کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا گیا۔
کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 92 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس 32 ہزار 276 کی سطح عبور کر گیا۔
کاروباری ہفتہ کے چوتھے روز جمعرات کو اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا تھا اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 80 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ 100 انڈیکس 80 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 31 ہزار 475 پوائنٹس تک گر گیا تھا۔
منفی زون میں شروع ہونے والا کاروبار جلد ہی مثبت زون میں ٹریڈ کرنے لگا اور پھر شروع ہونے والا مثبت رجحان کاروبار کے اختتام تک برقرار رہا۔
کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 31 ہزار 555 پوائنٹس پر ہوا اور مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں میں تیزی رہی۔
کاروبار کے اختتام سے قبل کے ایس ای 100 انڈیکس 676 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 32 ہزار 231 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے بھی دیکھا گیا تاہم کاروبار کا اختتام 628 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 32 پزار 184 پوائنٹس پر ہوا۔
کے ایس ای 100 انڈیکس میں 110,101,500 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 5,507,592,653 بنتی ہے۔
بدھ کو اسٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان رہا اور کاروبار کا اختتام 353 پوائنٹس کی کمی پر ہوا تھا جبکہ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان رہا تاہم کاروبار کا اختتام 19 پوائنٹس کی کمی پر ہوا تھا۔