لیسکو سب ڈویژن کاہنہ کی نااہلی ٹرانسفارمر رکھ کر گلی بند کر دی،گزرنا محال
کاہنہ ( نامہ نگار) سب ڈویژن کاہنہ کے نااہل ملازمین کی ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ کاہنہ بوائز ڈگری کالج کی گلی کا ٹرانسفارمر جو کہ 8ماہ قبل خراب ہو گیا تھا واپڈا حکام نے مین گلی بند کر کے ٹرانسفارمر ٹرالی پر رکھ کر علاقے کی بجلی تو بحال کر دی جب کہ 8ماہ سے شہریوں اور طلبہ کا گلی سے گزرنا محال ہو چکا ہے۔ اہل علاقہ نے کئی بار واپڈا حکام کو شکایت درج کروائی لیکن ان کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی۔ اہل علاقہ نے واپڈا کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹرانسفارمر کو کھمبوں کے اوپر لگا کر بند گلی کو کھولا جائے۔