پابندی نظر انداز،پتنگ بازی کا قاتل کھیل جاری،17ملزمان گرفتار
لاہور(نامہ نگار) شہرمیں گزشتہ روز پتنگ بازی کا سلسلہ جاری رہا جبکہ پولیس پتنگ بازوں کو روکنے میں ناکام نظر آتی ہے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں میں پتنگ بازی کا سلسلہ جاری رہا جبکہ پولیس پتنگ بازوں کو روکنے میں ناکام نظر آئی ہے ۔پولیس اس قاتل کھیل کو روکنے میں ناکام رہی جبکہ پولیس نے خانہ پوری کرنے کے لئے اعلیٰ افسران کے احکامات پر شہر کے مختلف علاقوں سے17پتنگ بازوں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کرکے حوالات میں بند کر دیا ہے ۔علاوہ ازیں پولیس نے متعدد پتنگ بازوں سے مبینہ طور پر ساز باز کرکے ان کو چھوڑ دیا ۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس کو پابند کیا جائے کہ اس قاتل کھیل کو فوری طور پر بند کیا جائے تاکہ اس سے کسی معصوم شہری کی جان کا ضیاع نہ ہو سکے۔