فیروزوالہ: ٹریفک کے مختلف حادثات، ایک جاں بحق،6 افرادزخمی
فیروزوالہ (نامہ نگار )جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق،6 افراد زخمی ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور روڈ کی آبادی گل افشاں ٹاؤن (کوٹ عبدالمالک )کے قریب ڈیمپر اور ٹرالے کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں ڈیمپر بجری سے بھرا ہو ا برساتی نالہ میں جاگرا جس کے نتیجہ میں ٹرالہ ڈرائیور سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔ کالا خطائی روڈ پر گدھا گاڑی اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم میں موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امدا د کیلئے ہسپتال لایا گیا جہاں پر وہ دم توڑ گیا۔ جی ٹی روڈ پر موٹرسائیکل رکشہ الٹنے سے تین افراد زخمی ہو گئے ۔