گرجا گھروں کی سکیورٹی سخت،داخلی وخارجی راستوںپر اہلکار تعینات
لاہور (نامہ نگار)لاہور سمیت صوبہ بھر میں گزشتہ روز گرجا گھروں کی سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔لاہور شہر میں تمام ایس پیزاور ڈی ایس پیز گرجا گھروں کی سکیورٹی کو خود چیک کر تے رہے ،شہر کے داخلی وخارجی راستوں پرسکیورٹی ہائی الرٹ رہی، ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کے اہلکارگرجا گھروں کے گرد ونواح میں پٹرولنگ کرتے رہے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گر جا گھروں کو فول پر وف سکیورٹی فراہم کی گئی۔ مسیحی برادری بڑی تعداد میں اتوار کو مذہبی عبادات کیلئے گرجا گھروں کا رُخ کرتی ہے جس وجہ سے لاہور پولیس کی جانب سے تمام گرجا گھروں کی سکیورٹی انتہائی سخت رکھی گئی۔