ایس ایس پی آپریشنز کا تھانہ سمن آبادکا اچانک دورہ
لاہور(نامہ نگار) ایس ایس پی آپریشنز لاہور اسماعیل کھاڑک نے گزشتہ روزتھانہ سمن آبادکا اچانک دورہ کیا۔انہوں نے صفائی کی ناقص صورتحال اور ریکارڈ نامکمل ہونے پر ایس ایچ او انسپکٹر رضا اور انچارج انوسٹی گیشن کی سرزنش کی۔ اسماعیل کھاڑک نے تھانے کا ریکارڈ، عملہ کی حاضری، فرنٹ ڈیسک، سی سی ٹی وی کیمروں اورلاک اپ سمیت مختلف شعبوں کا جائزہ لیا۔انہوں نے فرنٹ ڈیسک پر آئے شہریوں سے فراہم کی جانے والی خدمات بارے آگاہی حاصل کی۔ایس ایس پی آپریشنزنے تھانے کے ملازمین کو بہتر خدمات کی فراہمی کے حوالے سے بریفنگ دی اورکہاکہ تھانوں میں آنے والا ہرسائل ہمارے لئے وی وی آئی پی ہے۔