کاہنہ پولیس کی کارروائی،بھاری مقدار میں منشیات برآمد،6ملزمان گرفتار
کاہنہ( نامہ نگار) کاہنہ پولیس کی بڑی کارروائی ، بھاری مقدار میں منشیات برآمد، 6ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے ۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او کاہنہ رانا ارحم نے نفری کے ہمراہ مختلف مقامات میں چھاپے مار کر علاقہ میں عرصہ دارز سے منشیات فروشی کا دھندہ کرنے والے ریکارڈ یافتہ ملزمان شعیب،عمران، شفیق، ناظم، عمران خان، شاہد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 10 ہزار 2سو گرام چرس اور450 گرام ہیروین برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے ۔