فیروز والا:5کے علاوہ تمام چوکیاں ختم اہلکار متعلقہ تھانوں میں بھیج دئیے گئے
فیروزوالہ (نامہ نگار )ڈی پی او شیخوپورہ نے ضلع بھر میں پانچ چوکیوں کے علاوہ دیگر تما م پولیس چوکیوں کو ختم کرکے وہاں تعینات اہلکاروں کو متعلقہ تھانوں میں بھیج دیا جبکہ پولیس تھانہ فیروزوالہ کی چوکی لبان والا، مریدکے کی چوکی کھٹیالہ ورکاں ،شرقپور تھانہ کی چوکی فتووالہ، تھانہ بھکھی کی چوکی جیون پورہ اور چوکی اجنا والا کام کرتی رہیں گی ۔