فیروز والا:ڈولفن فورس کی چیکنگ کے بہانے شہریوں سے بدتمیزی
فیروزوالہ (نامہ نگار ))ڈولفن فورس پولیس نے شاہدرہ کے علاقے بیگم کوٹ، یوسف پارک ، جیا موسی ، کوٹ شہاب الدین اور کالا خطائی ریلوے پھاٹک پر ناکے لگا کر چیکنگ کرنے کے بہانے موٹر سائیکل سواروں سے بد تمیزی اور اسلحہ تان کر انہیں ہراساں کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ شہری حلقوں نے آئی جی پنجاب پولیس اور ڈی آئی جی آپریشن لاہور سے مطالبہ کیا کہ شہریوں سے بدتمیزی اور انہیں ہراساں کر نے والے ڈولفن پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی جائے۔