پاکستان علماء کونسل کی وحدت امت کانفرنس آج ہوگی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان علماء کونسل کے زیر اہتمام کشمیر ، فلسطین میں ہونے والے مظالم اور سعودی عرب میں آئل تنصیبات پر ہونے والے حملوں کے خلاف اور سعودی عرب کے 89 ویں قومی دن کی مناسبت سے ’’وحدت اْمت کانفرنس‘‘ آج اسلام آباد میں ہو گی ، کانفرنس کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ، کانفرنس میں مختلف اسلامی ممالک کے سفراء ، مختلف مکاتب فکر کے علماء و مشائخ اور سیاسی و مذہبی قائدین شریک ہوں گے ۔