فیروز والا:بچی سے زیادتی کی کوشش ناکام،ملزم کی درگت ، پولیس کے حوالے
فیروزوالہ (نامہ نگار )لاہور روڈ کی آبادی بدو میں اوباش نوجوان نے سات سالہ بچی کو اغوا کے بعد بے آبرو کرنے کی کوشش کی بچی کے شور پر محلہ دار جمع ہو گئے جنہوں نے کوشش ناکام بنا دی۔ملزم کو پکڑکر اسکی درگت بنا کر پولیس کے حوالے کر دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ بدو کے رہائشی زاہد محمود کی سات سالہ بیٹی (ش)گھر سے بازار چیز لینے جارہی تھی راستے میںاوباش نوجوان کامران نے اسے زبردستی پکڑکر اپنے گھر لے گیا یہاں بچی کیساتھ زیادتی کی کوشش کی بچی کی چیخ و پکار نے کوشش ناکام بنا دی ۔