صوبائی دارالحکومت میں ون ویلنگ جاری،پولیس روکنے میں ناکام
لاہور(نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت لاہور کی مختلف سڑکوں پرنوجوانوں کی طرف سے گزشتہ روز موٹرسائیکلوں پر ون ویلنگ اور خطرناک کرتب کرنے کا سلسلہ جاری رہا جبکہ پولیس ون ویلنگ کو روکنے میں بری طرح ناکام نظرآتی ہے ۔ نوجوان لڑکے ٹولیوں کی صورت میںموٹرسائیکلوں پر ون ویلنگ اور خطرناک کرتب کرتے دکھائی دئیے۔ پولیس اس کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام نظر آ رہی ہے جبکہ پولیس کی طرف سے موٹرسائیکلوں پر ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے کی وجہ سے شہر کی بڑی سڑکوں پر اس خطرناک کھیل میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ ون ویلنگ کرنے والے منچلوں کی جانب سے فیملیز سے بدتمیزی اور خواتین سے چھیڑ خانی کرنے کے واقعات بھی بڑھ رہے ہیں ۔