گراں فروشی پر مختلف دوکانداروں کوجرمانے
لاہور(نیوزرپورٹر)ممبر پرائس کنٹرول کمیٹی عابد میر نے مجسٹریٹ شاہد علی کے ہمراہ اچھرہ اور اطراف میں گراں فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرکے سرکاری نرخ آویزاں نہ کرنے اور گراں فروشی پر مختلف دوکانداروں کو50000 کے جرمانے عائد کیے جبکہ 12 افراد کو جیل بھجوایا گیا،چھاپے پر اچھرہ بازار ریڑھی والے چوک پر گراں فروش اپنی دوکانیں چھوڑ کے بھاگ گئے جبکہ شہریوں نے بھی مہنگی اشیاء کی فروخت پر شکایات کے انبار لگا دیئے، عابد میر کا کہنا ہے کہ گراں فروشوں کے خلاف وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق کاروائیاں جاری رکھیں گے۔