پوری قوم جدوجہد آزادی میں کشمیریوں کیساتھ ہے:ملک فرازاعوان
لاہور(خصوصی نامہ نگار ) ملک فراز اعوان نے کہا ہے کہ پوری قوم جدوجہد آزادی کی تحریک میں اپنے کشمیری بھائیوں کے انہ بشانہ ہے ، اعوان اتحاد کی جانب سے سوشل میڈیا پر کشمیریوں پر بھارتی بربریت کو بے نقاب کیاجارہاہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ شرکاء نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حق میں نعرے لگائے ۔ ملک فراز اعوان نے کہاکہ نریندر مودی کے اقدام کی وجہ سے کشمیر کا مسئلہ ایک بار پھر پوری دنیا میں اجاگرہوا ہے ۔ بھارت کو کسی صورت کشمیر کو ہڑپ نہیں کرنے دیں گے ۔