لاہور پریس کلب کی مسجد کی تزئین وآرائش مکمل
لاہور( نیوزرپورٹر)لاہور پریس کلب میں نماز اداکرنے کے لئے قائم کی گئی مسجد کے قیام اور تزئین و آرائش کے بعدافتتاحی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔سجادہ نشین دربارعالیہ منڈیرشریف سیداں ڈاکٹرصاحبزادہ مسعودالسید الگیلانی القادری نے اپنے دست مبارک سے مسجدفیتاکاٹ کے مسجد کا افتتاح کیا۔اس موقع پر لاہور پریس کلب کے سینئر نائب صدر ذوالفقارعلی مہتو، ممبر ان گورننگ باڈی عمران شیخ، محمد احمد رضا، ایمرا کے صدر آصف بٹ،سیکرٹری سلیم شیخ،راناوحید، آصف خاور،عمران سہیل،شہباز بٹ سمیت ممبران کی بڑی تعداد موجود تھی۔