پی ٹی آئی کے دور میں پنجاب کھنڈر بن چکا:ملک افضل کھوکھر
رائے ونڈ (نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم عمران خان کو سعودی ولی عہد کے طیارے میں امریکا جاتے کچھ شرم تو آئی ہوگی، سادگی کے سٹنٹ اور ڈرامے کرنے کی بجائے بہتر تھا عزت سے اپنے جہاز پر خودداری کے ساتھ جاتے، جہاز کی بچت کا ڈرامہ تاریخ کا سب سے بڑا مالیاتی خسارہ ہے۔انہوں نے شاہ محمود قریشی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اپنی ناکام سفاتکاری پہ خان صاحب اور قریشی صاحب کچھ شرم تو آئی ہو گی، قوم جواب مانگتی ہے،کشمیر کا سودا نامنظور ہے،انہوں نے کہا کہ پنجاب کا صوبہ جو شہباز شریف کی قیادت میں نہ صرف ملک میں بلکہ بین الاقوامی سطح پر ترقی کی علامت بن چکا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کی نااہلی، نالائقی اور کرپشن سے ترقی کا کھنڈر بنتا جا رہا ہے۔