ملک کیلئے جانوں کے نذرانے دینے والے قوم کے ہیرو ہیں: علی زیدی، شہید میجر عدیل کے گھر آمد، اہل خانہ سے تعزیت
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی اور پی ٹی آئی کے رکن بلال غفار پاکستان افغان بارڈر پر اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہید میجر عدیل کے گھر گئے اور اہل خانہ سے تعزیت کی۔ اس موقع پر علی زیدی نے کہا کہ ملک کی حفاظت کے لیے جانوں کے نذرانے دینے والے ہیرو ہیں، قوم اپنے شہداء اور غازیوں پر فخر کرتی ہے۔