تیسرا ٹی ٹونٹی : جنوبی افریقہ نے بھارت کو گھر میں گھس کر مار دیا
لاہور(سپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقہ نے بھارت کو تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 9وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کر دی ۔ بنگلورمیں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے 9وکٹوں کے نقصان پر 134رنز بنائے ۔ شیکھر دھون 36رنز بناکر نمایاں رہے ۔ سات کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے ۔ کاگیسو ربادا نے تین ‘فورٹوئن اور ہینڈرکس نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ جنوبی افریقہ نے ہدف ایک وکٹ پر پورا کرلیا ۔ ہینڈرکس 28رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔کپتان کوئنٹن ڈی کاک79رنز پر ناقابل شکست رہے ۔ ہینڈرکس کو میچ جبکہ ڈی کاک کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔