فٹبال کی تباہی کے ذمہ دار فیفا پرتنقید کررہے ہیں: احمد جان
لاہور(نمائندہ سپورٹس )سابق فیفا ریفری احمد جان نے فیفا کے حکم پر پاکستانی فٹبال کے معاملات کو درست سمت میں گامزن کرنے کیلئے بنائی جانے والی فیفا نارملائزیشن کمیٹی پر تنقید کی اور سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فٹبال کی تباہی کے ذمہ دار آج فیفا پر بھی بہتان تراشی پر اتر آئے ہیں۔ گزشتہ بارہ سال سے پاکستانی فٹبال کو تباہ کرنیوالے آج جب یہ دیکھ رہے ہیں کہ پاکستان کی اعلیٰ عدالت کے بعد فٹبال کی عالمی تنظیم نے بھی فٹ بال کو خراب کرنے والے عناصر کا پتہ لگا کر انہیں ایک سائیڈ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔