احساس پروگرام کے فارم
آج کل عمران خان اور خوشاب کے PTi کے ممبران کی فوٹو والے مالی امداد کے احساس پروگرام کے مالی امداد کے فارم فروخت ہو رہے ہیں جبکہ اس قسم کے کوئی بھی فارم حکومت نے فراہم نہیں کئے۔ یہ فراڈ ہے لوگ اس فراڈ سے بچیں مالی امداد کے فارم جب حکومت فراہم کریگی تو وہ سوشل ویلفیئر دفتر جوہر آباد فون 0454-920049 سے حاصل ہوں گے۔ حکومت پنجاب کے اس دفتر کے علاوہ کسی بھی دفتر سے مالی امداد کے فارم فراہم نہیں کئے گئے احساس پروگرام سے مالی امداد کا سروے اگلے ماہ ملک بھر میں شروع ہے ہر گھر کا سروے کیا جائے گا اور مستحق افراد کا تعین اسلام آباد نادرا کے معیار کے مطابق ہو گا جس میں کسی سفارش کی ضرورت نہ ہے ۔ بے نظیر انکم سپورٹس سکیم اور احساس پروگرام ایک ہی غربت سروے ہو گا۔ ہر گھر کا سروے کیا جائے گا جس میں بے نظیر سکیم کے پرانے مستحقین کی شفاف بنیادوں پر تصدیق ہو گی جو اس غربت معیار پر پورے اترتے ہوں ان کو وبارہ سکیم میں شامل کر لیا جائے گا جبکہ غیر مستحقین کے نام خارج کر دئیے جائیں گے۔ (ظہیر انجم تبسم جی پی او خوشاب)