چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے بھی امیدیں وابستہ ہیں،حکومت کی پالیسیوں کا محور عوام کی فلاح و بہبود ہے،شاہ محمود قریشی
واشنگٹن : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت کی پالیسیوں کا محور عوام کی فلاح و بہبود ہے واشنگٹن میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب میں وزیر خارجہ نے کہا کہ معاشی استحکام کے لیے حکومت نے ٹھوس اقدامات کیے ہیں معیشت کے ساتھ روزگار کے مواقع کی فراہمی ہماری ترجیحات میں شامل ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی خواہش ہے کہ امریکہ میں مقیم پاکستانیوں سے زیادہ سے زیادہ رابطہ رکھا جائے وزیر اعظم امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کے تعمیری کردار کے معترف ہیں بیرون ملک پاکستانی ملکی معیشت کے استحکام کے لیے کردار ادا کر سکتے ہیں تحریک انصاف کی حمایت پر امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کے مشکور ہیں چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بحیثیت قوم بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے بھی امیدیں وابستہ ہیں بلا امتیاز احتساب کے عمل کو یقینی بنائیں گے انہوں نے کہا کہ معاشی شعبے میں بہتری کے لیے نیا مالیاتی ترمیمی بل پیش کیا ہے علاقائی صورتحال کا تذکرہ کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں امن ہمارے مفاد میں ہے یہی وجہ ہے کہ ذمہ داری سنبھالنے کے بعد سب سے پہلے افغانستان کا دورہ کیا انہوں نے کہا کہ افغان مسئلے کا عسکری حل نہیں ہے انہوں نے کہا کہ بطور وزیر خارجہ پہلا دورہ افغانستان کا کیا۔