حکومت کو ٹف تائم دینے کیلئے مسلم لیگ (ن) متحرک ہو گئی۔متحدہ اپوزیشن اور ضمنی انتخابات کیلئے مشترکہ امیدوار لانے کیلئے مسلم لیگ (ن)نے پیپلز پارٹی سے رابطہ کر لیا۔سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرراجہ ظفر الحق کی قیادت میں لیگی وفد نے پیپلز پارٹی سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری سے ملاقات کی اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کا پیغام پہنچایا۔ نیئر حسین بخاری نے پارٹی قیادت سے تک پیغام پہنچانے اور مشاورت کیلئے وقت مانگ لیا۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے کے سینئر رہنما اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر راجہ ظفر الحق کی قیادت میں لیگی وفد نے پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔لیگی وفد میں سینیٹر چوہدری تنویر، سابق وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری اور لیگی رہنما انجم عقیل شامل تھے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں لیگی وفد نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا پیغام پہنچایا۔لیگی وفد کا کہنا تھا کہ مشترکہ حکمت عملی کے تحت ہی موجود حکومت کو ٹف ٹائم دیا جا سکتا ہے،متحدہ اپوزیشن کے لئے پیپلز پارٹی ن لیگ کا ساتھ دے، متحدہ اپوزیشن کے تحت پارلیمنٹ کے اندر اور باہر موثر انداز میں آواز بلند کی جا سکتی ہے۔ذرائع کے مطابق لیگی وفد نے پیپلز پارٹی کو ضمنی انتخابات میں مشترکہ امیدوار لانے کی بھی تجویز دی۔ذرائع کے مطابق نیئر حسین بخاری کا کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں جس پارٹی کا امیدوار رنر اپ ہے وہی امیدوار ہونا چاہےے، صوبہ وار امیدواروں کی فہرستیں بنائی جائیں۔نیئر حسین بخاری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ( ن) کا موقف پارٹی قیادت تک پہنچاﺅں گا،پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد جواب دیا جا سکتا ہے،پی پی پی کی جمہوریت کی مضبوطی تسلسل کے لیے کردار تاریخی ہے،بلاول بھٹو کی قیادت میں پی پی پی پارلیمنٹ میں مدبرانہ کردار ادا کر رہی ہے، ضمنی انتخابات میں مشترکہ امیدوار کھڑے کرنے سے متعلق جلد آگاہ کروں گا۔ملاقات میں لیگی رہنما راجہ ظفر الحق کا کہنا تھا کہ شہباز شریف (آج)پیر کو اسلام آباد پہنچ رہے ہیں،مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیاں رابطے مزید بڑھائیں گے، میاں نواز شریف کو بھی آپ سے ملاقات کی تفصیل دونگا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024