عمران کا سرکاری ملازمین سے خطاب :اداروں کے کام میں کوئی مداخلت نہیں کریں گے،بھارت دھمکیاں نہ دے پوری قوم مقابلے کیلئے کھڑی ہے، وزیراعظم
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت دھمکیاں نہ دے پوری قوم مقابلے کیلئے کھڑی ہے، سعودی عرب پیسے مانگنے نہیں سرمایہ کاری کیلئے گئے تھے،سرکاری افسران پر کام کیلئے کوئی دباﺅ نہیں ہوگا ،اداروں کے کام میں کوئی مداخلت نہیں کریں گے، لوگوں کو فوری انصاف کیلئے کھلی کچہری لگائی جائےگی۔لاہور میں سرکاری ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بھارت سے دوستی کا مقصد دونوں ممالک کی تجارت بڑھا کر غربت کا خاتمہ کرنا ہے ہماری سوچ کو غلط نہ سمجھا جائے امید ہے ہندوستان کی قیادت میں موجود تکبر ختم ہوجائے گا۔سرکاری افسران پر کام کے لیے کوئی دبا نہیں ہوگا اداروں کے کام میں کوئی مداخلت نہیں کریں گے، لوگوں کو فوری انصاف کے لیے کھلی کچہری لگائی جائے گی، اس وقت پاکستان کو مالیاتی خسارے کا سامنا ہے، ملک قرضوں میں جکڑا ہوا ہے ہمیں کوشش کرکے عوام کا ایک ایک پیسہ بچانا ہے، وہی ملک ترقی کرتا ہے جہاں حکومتی نظام بہتر ہو۔دورہ سعودی عرب کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ہم وہاں پیسے مانگنے نہیں سرمایہ کاری کے لیے گئے تھے، پاکستان کی جغرافیائی پوزیشن بہت بہترین ہے یہاں سرمایہ کاری بہت ناگزیر ہے۔پاک بھارت کشیدگی پر انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی لیڈر شپ میں جو تکبر ہے امید ہے وہ ختم ہوجائے گا، ہم ان سے دوستی کرنا چاہتے ہیں کیوں کہ دوستی سے غربت کا خاتمہ ہوگا تجارت بہتر ہوگی ہماری سوچ کو غلط نہ سمجھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی دھمکیاں ملیں گی تو ساری قوم مقابلہ کرنے کے لیے کھڑی ہے، ہم اگر دوستی کی پیشکش کررہے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ یہ عمل دونوں ممالک کےلیے بہتر ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں میں بہت صلاحیت موجود ہے اوورسیز پاکستانی ہی اگر سرمایہ کاری کرنے یہاں آگئے تو ملک کہاں سے کہاں چلے جائے گا۔عمران خان نے کہا کہ حکومت صرف پالیسی بناسکتی ہے اس پر عمل درآمد سرکاری ملازمین کی ذمہ داری ہے، سرکاری ملازمین یہ موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیں، ایسی حکومت دوبارہ نہیں ملی گی ایسی حکومت پہلی بار آئی ہے جو آپ کو موقع دے رہی ہے، افسران کسی دبا کے بغیر ملک کی بہتری کے لیے کام کریں حکومت ان کا ساتھ دے گی۔