نواز شریف قوم کا پیسہ واپس کر دیں تو لڑائی ختم ہو جائے گی, پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی قوت ہیں جنگ کسی کے مفاد میں نہیں: فواد چودھری
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں بلدیاتی نظام کا جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ جب تک اس نظام کو تبدیل نہ کیا جائے معاملہ آگے نہیں بڑھ سکتا اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اجلاس میں کہا گیا ہے کہ میٹرو بس منصوبوں کے لیے حکومت پنجاب کو سالانہ 8ارب روپے دینا پڑیں گے سندھ میں 70ہزار کروڑ روپے دو وزرائے اعلٰی خرچ کر چکے ہیں اور کراچی اندرونی سندھ کی حالت سب کے سامنے ہے جبکہ شہباز شریف نے ایک لاکھ دس ہزار کروڑ روپے خرچ کیے جب تک اس نظام کو تبدیل نہ کیا جائے معاملہ آگے نہیں بڑھ سکتا وزیر اعظم نے بلدیاتی نظام کے لیے جو تین بنیادی اصول طے کیے ہیں ان میں پہلا یہ ہے کہ منتخب نمائندہ با اختیار ہو گا دوسرا یہ ہے کہ انتخابات براہ راست ہو گا تیسرا یہ کہ یہ ایک سادہ نظام ہو گا ان کے مطابق قانون سازی ہو رہی ہے ہم چاہتے ہیں کہ ہماری حکومت ن لیگ کی حکومت سے مختلف ہو اس کا مثبت بنیادی اثر عوام پر پڑے خیبر پختونخوا میں ویلج کونسل کا تجربہ کیا گیا جو کامیاب رہا اجلاس میں اس لیے بھی بات ہوئی ہم خیبر پختونخوا جیسا نظام پورے پاکستان میں لانا چاہتے ہیں وزیر اعظم نے صوبائی وزراء کو مختلف اہداف دیے ہیں انہوں نے کہا کہ ملتان، لاہور اور فیصل آباد میٹرو ٹرین کی سمپل آڈٹ رپورٹ آچکی ہے فرانزک رپورٹ کے لیے ابھی وقت لگے گا وزیر اطلاعات نے کہا کہ جب بھی کوئی ریکارڈ مانگا گیا ہے وہاں پر آگ لگ گئی ہے وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ جہاں جہاں آگ لگی ہے اس کی تحقیقات کرائی جائے انشاء اللہ سارے سکینڈل کھلیں گے مجھے نہیں لگتا پنجاب حکومت میں جو لوگ شامل تھے ان میں زیادہ تر جیل سے باہر رہ پائین گے پی ٹی آئی کا سیاسی مارجن بہت اچھا اس کا ثبوت شوکت یوسف زئی کے دوبارہ ہونیوالے الیکشن سے ملا مجھے امید ہے کہ آئندہ ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی ہی جیتے گی انہوں نے کہا کہ پاکستان نے امن کی بات کی ہے پاکستان نے بھارت کو جو مذاکرات کی پیشکش کی وہ امن کے لیے ہی ہے 70سال سے پاکستان بھارت لڑ رہے ہیں دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں جنگ ہو تی تو جو بچے گا تو پھر بات کر لے گا بھارت میں یہ سوچ پائی جاتی ہے کہ وہ پاکستان کو کمزور کر کے آگے بڑھ سکتا ہے تو یہ اسکی بھول ہے جس طرح ہمارے نواز شریف پاناما میں پھنس گئے تھے نریندر مودی اس وقت رافیل سکینڈل میں پھنس گئے ہیں وہ اس سکینڈل سے بچنے کے لیے اپنی اندرونی سیاست کو بیرونی سیاست میں لانا چاہتے ہیں اس کا بوجھ پاکستان پر ڈالنا چاہتے ہیں بھارت اپنے اندرونی مسائل کی وجہ سے پاکستان پر الزام تراشی کر رہا ہے پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی قوت ہیں جنگ کسی کے مفاد میں نہیں نواز شریف کا سیاسی مستقبل تو ختم ہو گیا ہے وہ اپنے ذاتی مستقبل کی دعا کریں وہ قوم کا پیسہ واپس کر دیں ہماری لڑائی ختم ہو جائے گی۔