بھارت کو ایسی بیان بازی زیب نہیں دیتی،مذاکرات کی دعوت کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے: گورنر پنجاب
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے ایسی بیان بازی اسے زیب نہیں دیتی‘ مذاکرات کی د عوت کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے‘ اگر کوئی ایسا برا وقت آیا تو قوم فوج کے شانہ بشانہ ہوگی۔ گورنر ہاﺅس میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے انہوں نے کہا کہ ستر سالہ تاریخ میں پہلی بار گزشتہ ہفتہ کو گورنر ہاﺅس عوام کے لئے کھولا گیا پہلے عوام نے گورنر ہاﺅس کی باہر سے صرف دیوار دیکھی تھی یہ ہاﺅس عوام کی ملکیت ہے اور اسے عوام کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ عمران خان نے جو الیشن سے پہلے دورہ کیا تھا وہ پورا کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیا نظام دے رہے ہیں اور اختیار نچلی سطح پر منتقل کررہے ہیں۔ صاف پانی کی فراہمی کو عوام کے لئے یقینی بنا رہے ہیں۔ ستر سالہ خرابیوں کو دور کرنے میں تھوڑا وقت لگے گا۔ بھارت کو اچھا پیغام دیا مگر انہوں نے مذاکرات کو مسترد کردیا۔ بھارت کی جانب سے ایسی بیان بازی اسے زیب نہیں دیتی۔ مذاکرات کی دعوت کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے اگر کوئی ایسا وقت آیا تو قوم فوج کے شانہ بشانہ ہوگی۔