آئل سٹی پراجیکٹ پاکستان کے لئے اہم، پہلے پارلیمنٹ میں لایا جائے، حشمت حبیب
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)تحریک تحفظ عدلیہ کے صدرحشمت حبیب ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ آئل سٹی پراجیکٹ پاکستان کیلئے اہم ترین ہے مگراسکو حکومت پہلے پارلیمنٹ میں لے جائے اوراس پر غور و خوض کیا جائے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ آئل سٹی پراجیکٹ سعودی عرب کے ساتھ بنانے کا منصوبہ ڈکٹیٹرضیاء الحق کے دور میںسامنے آئے تھا مگر امریکی مخالفت کی وجہ سے یہ آگے نہ بڑھ سکا۔ اس کے بعد بے نظیر بھٹو کے دورمیںبھی اسے کامیاب نہیں ہونے دیاگیا تھا ۔ حشمت حبیب نے خدشہ کا اظہار کرتے کہا ہے کہ امریکہ اس آئل سٹی پراجیکٹ کے ذریعے سی پیک کا حصہ بنے گا اور اس کیلئے سعودی عرب کو استعمال کیا جائیگا ۔ انہوں نے کہاکہ اگر پاکستان میں آئل سٹی پراجیکٹ شروع ہوتو پھر ساری امریکی تیل کی کمپنیاں پاکستان میں آئیں گی اور وہ سی پیک کا حصہ بن جائے گا ضرورت اس امر ہے کہ اس بات کی تحقیقات کی جائیں کہ آیا حکومت نے اس حوالے سے چین کو اعتماد میں لیا ہے یا نہیں۔ انہوںنے کہا کہ اس حوالے سے وزیراطلاعات فواد چوہدری کا بیان درست نہیںہے ۔ قومی مفاد کی محفوظ کرنے کیلئے اقدامات اٹھانا چاہئیں۔