کراچی: بچی کے اغوا کی کوشش کرنیوالا رکشہ ڈرائیور گرفتار
کراچی (صباح نیوز)کراچی کے علاقے کورنگی میں ایک بچی کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی اور پولیس نے اغوا کار رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی نمبر 2 سیکٹر 33 ایف کی رہائشی 10 سالہ دعا اپنے گھر سے سامان لینے کے لیے نکلی تھی کہ ایک رکشہ ڈرائیور نے بچی کو ورغلایا اور زبردستی اسے اپنے رکشہ میں بٹھانے کی کوشش کی جس پر بچی نے شور مچادیا۔اہل علاقہ کی بروقت آمد پر ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔