عالمی یوم امن پربھارت کا مذاکرات سے انکار شرمناک ہے: شیری رحمان
لاہور(آئی این پی) پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ یہ انتہائی شرمناک بات ہے کہ بھارت نے امن کے عالمی دن پر پاکستان سے امن مذاکرات کرنے سے انکار کردیا ہے۔ ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ مذاکرات سے بھاگنے سے یہ حقیقت تبدیل نہیں ہو سکتی کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بھی کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم سامنے آچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت تعلقات کو بہتری کی جانب لے جانے کے لیے مذاکرات لازمی ہیں لیکن بھارت ہمیشہ ان سے دور رہنے کی کوشش کرتا ہے۔