پنجاب حکومت نے کنٹریکٹ اساتذہ کو مستقل کرنے کی منظوری دیدی
لاہور (این این آئی) پنجاب حکومت نے کنٹریکٹ پر بھرتی کیے گئے اساتذہ کو مستقل کرنے کی منظوری دیدی۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں 2013ء میں کنٹریکٹ پر بھرتی کیے گئے اساتذہ کومستقل کرنے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کے حکام نے سکروٹنی کمیٹی بنا کر تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفسیر کو خط لکھ دیا ہے کہ وہ اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق لاہور آئیں گے۔ پہلے مرحلے میں پیر کے روز سے لاہور، شیخوپورہ، قصور کے اساتذہ کی سکروٹنی کی جائے گی۔ مستقل کیے جانے والوں میں صرف 2012ء اور 2013ء میں کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والے اساتذہ ہی شامل ہوں گے جن کی گریڈ 17 سے 18 میں پبلک سروس کمشن کے ذریعے بھرتیاں کی گئیں۔